لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف آکسفورڈ آسٹرازینیکا ویکسین کا آغاز کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کورونا وائرس میں اضافے سے نمٹنے کے لیے اپنے ویکسین پروگرام میں تیزی لایا ہے۔ملک میں آج اس ویکسین کی نصف ملین سے زیادہ خوراکیں استعمال کے لیے تیار ہیں۔
برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ قلیل مدت کے لیے سخت قواعد لاگو ہوسکتے ہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ انگلینڈ میں علاقائی پابندیاں شاید مزید سخت ہونے والی ہیں۔