نکیال فتح پور تھکیالہ میں قائم ہسپتال میں ڈائلسزز مشینوں اور دو ایمبولنس کی اشد ضرورت:سردار شفیق احمد
وٹفورڈ (رپورٹ شیراز خان ) نکیال سیکٹر آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی رہنما سردار شفیق احمد چیف ایگزیکٹیو ایل او سی فاونڈیشن یوکے جو وٹفورڈ میں مقیم ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نکیال فتح پور تھکیالہ میں قائم ہسپتال میں گردوں کی ڈائلسزز مشینوں اور دو ایمبولنس کی اشد ضرورت ہے اور اس ہسپتال میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد آبادی والے اس علاقے کے لئے قائم ہسپتال میں ایک بھی گردے صاف والی مشین نہیں ہے جس کی وجہ سے گردوں کے مریضوں کو 35 کلومیٹر دور کوٹلی ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جانا پڑ رہا ہے جبکہ معلوم ہوا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی میں پانچ پرانی ڈائلیسزز مشینیں پرانی کام کررہی ہیں جن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
شفیق احمد نے بتایا یہ امر افسوس ناک ہے کہ ضلع کوٹلی کے افراد کی اکثریت برطانیہ اور یورپ میں آباد ہے لیکن 6 سے 8 ہزار پونڈز کی مشینیں ہم اپنے ضلع میں نہیں بھیج سکتے انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہ کام حکومتوں کے کرنے والے ہوتے ہیں پھر بھی اگر حکومت نہیں کرتی تو ہم مخیر حضرات کو اس سلسلے میں آگے بڑھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ فتح پور تھکیالہ میں ہسپتال کو ایمونیشن کی بھی اشد ضرورت ہےجبکہ لائن آف کنٹرول کے اس علاقے میں ہر وقت ایمبولینس کی کل وقتی ضرورت رہتی ہے سردار شفیق نے کہا کہ ہمارا نصب العین یہ ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کام کیا جائے۔