لندن میں پچھلے تیس سالوں سے کشمیر کا جھنڈا تھامنے والا مرد مجاہد چل بسا

0 145

لندن(رپورٹ شیراز خان)پچھلے تیس سالوں سے کشمیر کا جھنڈا تھامنے والا ایک مرد مجاہد راجہ اسحاق خان آف سلاؤ آف چھوچھ سہنسہ جان کی بازی ہار گیا اس کو نہ پبلسٹی کا شوق تھا نہ پیسے کا لالچ، نہ برداری قبیلائی اور علاقائی عصبیت کی بنیاد پر گھمند میں مبتلا تھا ہر کسی کو اخلاق سے ملتا تھا جہاں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بات ہوتی تھی یہ مجاہد وہاں ضرور پیش پیش ہوتا۔

بھارتی ہائی کمیشن 10 ڈاونگ سٹریٹ پر ہونے ہونے والے تمام مظاہروں میں نہ صرف شریک ہوتا تھا بلکہ مظاہروں کے انتظامات اپنے ہاتھوں میں لے لیتا تھا کشمیریوں کے حق نعرے بازی کرتا اور بھارت کے تشدد کے خلاف زبردست مہم چلاتا تھا راجہ اسحاق برطانیہ میں مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر تھے وہ چند دن کرونا وائرس میں اچانک مبتلا ہوئے اور گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے ان کی وفات کی خبر سے پورے برطانیہ اور یورپ میں تمام پاکستانی اور کشمیریوں حلقوں میں شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔

مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار جاوید عباسی، پاکستانی نژاد برطانوی ماحولیاتی سائنسدان ڈاکٹر صبور جاوید، برطانیہ میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری والسال سے عبدالخالق قادری، نوٹنگھم سے پیر سید لخت حسنین، مسلم کانفرنس کھڑی شریف کے رہنما فیض حمید فیضی مولانا عبدالعزیز چشتی اور دیگر نے بڑے پیمانے پر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.