برطانیہ میں موڈرنا ویکسین محفوظ قرار ، ملک میں لگانے کی اجازت

0 308

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں کورونا کے خلاف ایک اور ویکسین کو لگانے کی منظوری مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ریگولیٹرز نے موڈرنا ویکسین کو بھی لگانے کیلئے محفوظ قرار دے دیا ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی کمپنی کی تیار کردہ موڈرنا ویکسین حتمی ٹرائل میں 94 فیصد مؤثر پایا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے موڈرنا ویکسین کی 7 ملین خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے، جو مارچ تک دستیاب ہوں گی۔

اس طرح برطانیہ میں کورونا کے انسداد کیلئے منظور کی جانے والی ویکسینز کی تعداد 3 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں شدت سے لندن کے اسپتالوں پر دباؤ ہے۔

میئر لندن صادق خان نے لندن میں’میجر انسیڈنٹ ڈکلئیرڈ‘ کردیا۔ سٹی ہال کے مطابق ہفتہ کے اختتام پر وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی شرح میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو این ایچ ایس نے کہا کہ لندن میں روزانہ 800 سے زائد کورونامریض اسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں۔

ادھر سرکاری میڈیا کی جانب ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے آئرلینڈ سے آنے والو کو کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.