لندن(ویب ڈیسک) واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کے نئے ضوابط کا نفاذ اگلے ماہ 8 فروری 2021 سے ہوگا اور صارفین کو نئی شرائط و ضوابط کو قبول کرنا لاذمی ہو گا، دوسری صورت میں انہیں سروس استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگئی ۔
شرائط سے اتفاق کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ صارف کے نجی ڈیٹا بشمول ان کا فون نمبر بھی فیس بک کے ساتھ شیئر کیا جائے گا ، جو واٹس ایپ کا مالک ہے۔
اپ ڈیٹس کے لئے ان ایپ نوٹیفکیشن بھیجے جائیںگے اور 08 فروری تک صارفین کو ایپلی کیشن برقرار رکھنے کے لئے ان شرائط و ضوابط کو قبول کرنا ہوگا، بصورت دیگر اان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے جائیں گے۔
تاہم واٹس ایپ کی اس نئی تبدیلی پر اکثر صارف برہم ہیں اور بعض کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس برہمی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔