راجدہانی سوھانہ (راجہ راوف خان) موجودہ ترقی یافتہ دور میں بھی تحصیل کھوئی رٹہ کے گاوں سوھانہ کے مکین پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پہ مجبور، بہت سی حکومتیں بدل گئ مگر سوھانہ کے عوام کی قسمت نہ بدل سکی 6 سو گھرانوں کے لئیے صرف دو ٹرانسفارمر جو لوڈ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اکثر خراب رہتے ہیں، پرائمری سکول تو ہیں مگر عمارت نا کافی ہے، حالیہ دنوں میں اہل دیہہ اپنی مدد آپ کے تحت ایک عمارت پہ چھت ڈالی، یہ گاوں بلکل عین کنٹرول لائن پہ واقع ہونے کے باوجود سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے، انڈین فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو کندھوں پہ اٹھا کر ہسپتال تک لایا جاتا ہے، سوھانہ کے سیاسی وسماجی رہنما قاری محمد مشتاق نے لوٹن پوسٹ کی وساطت اعلی احکام سے

اپیل کی ہے کہ ایل و سی پیکج کو فوری طور پر جاری کیا جائے، اور کنٹرول پر واقع علاقوں کو ترجیع بنیادوں پہ اس میں شامل کیا جائے، تاکہ لوگوں کی بنیادی ضرویات پوری ہو سکیں۔
بہت شکریہ راجہ رؤوف خان صاحب سوہانہ کے لیے آواز اٹھانے کے لیے!
اللہ تعالیٰ کریں کہ شنوائی بھی ہو.