وٹفورڈ:وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے برطانیہ میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کیمیٹی کے جوائنٹ سیکریٹری صاحبزادہ الفاروق قادری کو مشیر برائے خصوی مذہبی امور تعینات کیا ھے ۔اس موقع پر مشیر برائے مذہبی امور نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ھم وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کل جماعتی کشمیر رابطہ کیمیٹی کی طرف دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں نے کل جماعتی کشمیر رابطہ کیمیٹی کی اہمیت و افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر و برطانیہ میں آباد لاکھوں کشمیر یوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کےلئے کشمیر رابطہ کیمیٹی کا انتخاب کیا ھے ۔ انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر مطالبہ کرتے ہوئے تجویز پیش کی کل جماعتی کشمیر رابطہ کیمیٹی کو آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹیکنوکریٹ سیٹ پر نمائندگی دینے کے قانون سازی کی جائے، ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر اور کل جماعتی کشمیر رابطہ کیمیٹی کے درمیان رابطہ برج قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کیمیٹی قومی سطح پر اھم کردار ادا کر رھی ھے ۔
آزاد کشمیر گورنمنٹ کل جماعتی کشمیر رابطہ کیمیٹی کے کردار کو قومی سطح پر کشمیر یوں کا متفقہ فورم تسلیم کرتے ہوئے آیندہ بھی اعتماد میں لیا جائے ۔
مشیر برائے مذہبی امور صاحب زادہ الفاروق القادری نے کہا برطانیہ جیسے ملٹی کلچرل معاشرے میں ھم سب کو متحد ھو نے کی اشد ضرورت ھے۔ تاکہ مغرب میں اسلام فوبیا کے خلاف بڑھتے ہوئے پروپیگنڈا کا محاسبہ کیا جا سکے ۔
انہوں نے کہا اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ بلوچستان کی اھمیت کا خیرمقدم کیا ھے ۔ ھمیں امید ھے ان کے دور ہ بلوچستان سے ھزارہ قبیلے کے افراد کے ساتھ ضرور انصاف ھو گا ۔ ان کے دورے سے بلوچستان میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔ ان کے جان و مال کے لیے تخفط کےلئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا یہ وقت قوم کے اندر اتحاد و اتفاق نظم و ضبط قائم کرنے کا ھے۔ غیرملکی قوتیں پاکستان کو شاھرہ ترقی پر خوشحال دیکھنا نہیں چاھتی ہیں ۔ بیرون ملک کشمیر ی اور پاکستانی پاکستان کی سالمیت ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
ادھر کل جماعتی کشمیر رابطہ کیمیٹی کے صدر حاجی چوھدری محمد عظیم، مفتی فضل احمد قادری سرپرست اعلی، جنرل سیکرٹری راجہ امجد ۔ دیگر مرکزی رھنما وں چوھدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری خادم حسین محمد غالب، چوھدری اسحاق صابر، چوہدری شاہنواز، چوہدری محمد حنیف آرائیں، چوہدری منظور، چوہدری دیگر ممبران کیمونیتی نے ان کو کل جماعتی کشمیر رابطہ کیمیٹی کا مشیر برائے مذہبی امور کی تقرری پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کشمیر رابطہ کیمیٹی اپ سے بھر پور تعاون کرے گی ۔