برطانیہ سے شروع ہونے والا نیا کورونا وائرس دنیا کے 50 ممالک تک  پھیل چکا ہے، عالمی ادارہ صحت

0 541

لندن: فرانس کے خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے تصدیق کی ہے کہ دنیا میں سارس کوو- 2 وائرس جتنی جلدی سے پھیلے گا،  نئے وائرس پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق برطانیہ میں پہلی بار سارس کوو-2 نامی وائرس کا آغاز میڈ دسمبر میں ہوا جو بڑی تیزی سے پھیلا اور چند دن بعد جنوبی افریقہ میں اس کی دریافت ہوئی اور اب یہ جاپان میں بھی دریافت ہو چکا ہے، ادارے نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ تیزی سے پھیل سکتا ہے – 

برطانیہ میں اس نئے وائرس کو وی یو آئی 202012/01 یا لائنیج بی 117 کا نام دیا گیا تھا جو دراصل چین سے شروع  ہونے والے کوویڈ-19 وائرس کی تبدیل شدہ شکل ہے۔

جنوبی افریقہ میں اس وائرس کو 501.V2 کا نام دیا گیا ہے  اور تین دن قبل جاپان میں دریافت ہونے والے وائرس کی نئی قسم کو بی 1.1.248 کا نام دیا گیا ہے اور اس کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ اس میں 12 میوٹیشنز موجود ہیں- 

میوٹیشنز دراصل ایک ایسے عمل کو کہتے ہیں جو کسی بھی وائرس کو پھیلانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے ،تاہم دنیا کی جدید سائنس نے اسے سے تیزی سے نمٹنے کا عمل شروع  کر دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.