جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ضلعی کنوینئر کمیٹی کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید ، عبدالحمید بٹ اور دیگر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
کھوئیرٹہ: جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ضلعی کنونئیر کمیٹی کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید ، امان اللہ خان مرحوم کے سپہ سالار عبدالحمید بٹ اور دیگر کی یاد میں کھوئیرٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
مہمان خصوصی محمد رفیق ڈار، صدارت سابق سینئر نائب صدر زون سہیل احمد کٹاریہ نے کی تعزیتی ریفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ اعظم نقشبندی نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی کنونئیر واجد حسین چوہدری نے انجام دئیے تعزیتی ریفرنس میں کثیر تعداد میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے قائدین، کارکنان سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مرکزی ترجمان جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد رفیق ڈار، سابق وائس چیئرمین سلیم ہارون، مرکزی عبوری کمیٹی کے ممبر ساجد صدیقی،آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون کے کنوینئر راجہ حق نواز خان،چیئرمین سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ رحیم ملک،پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ کھوئیرٹہ کے صدر قیوم چوہان،صدر کھوئیرٹہ پریس کلب اظہر حسین ملک،جماعت اہلسنت کے صدر قاری اشرف عزیز،صدر مسلم کانفرنس ظفر اقبال غازی،جنرل سیکرٹری جماعت اہلسنت حافظ اعظم نقشبندی،پی وائی او کے رہنما عنصر کرامت، وسیم کریم چوہدری، انصاف ویلفیئر ونگ کے جنرل سیکرٹری کلیم الحسنین جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کھوئیرٹہ عبدالرحیم بٹ، آئی ایس ایف کے رہنما سانول ضمیر چوہدری،سابق چیئرمین ایس ایل ایف سجاد وستی،صدر ایس ایل ایف تحصیل کھوئیرٹہ علی مرتضی،صدر ایس ایل ایف دربار یونٹ انیس مجید،نائب صدر ایس ایل ایف تحصیل کھوئیرٹہ اعجاز ملک،جنرل سیکرٹری ایس ایل ایف تحصیل کھوئیرٹہ ابدال شاہپال، سابق ضلعی سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر لیاقت نقشبندی،سابق جنرل سیکرٹری جے کے ایل ایف تحصیل کھوئیرٹہ عامر بشیر چوہدری،جے کے ایل ایف کے بانی رہنما ملک عبدالطیف،اشفاق کشمیری،آزادی پسند رہنما اصغر سیٹھی،سابق ضلع صدر جے کے ایل ایف کوٹلی اشفاق کشمیری،ایس ایل ایف کے مرکزی وائس چیئرمین عاصم راجہ،وسیم مصطفائی ایڈووکیٹ،الخدمت فاؤنڈیشن کے معروف شاہد ایڈووکیٹ،صدر ڈیجیٹل میڈیا کوٹلی مجیب اکبر راجہ،سابق جنرل سیکرٹری یے اے ای جے کے ایل ایف ڈاکٹر حبیب ہاشمی، امیر جماعت اسلامی کھوئیرٹہ انعام الحق چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ عبدالحمید بٹ مرحوم کی تحریکی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا انھوں نے اپنی ساری زندگی آزادی کشمیرکے لئے جدوجہدکی اور ایک لازوال تاریخ رقم کی ہے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اپنے اسلاف کے نظریات پر کبھی کوئی کمپرومائز نہیں کرگے گا اور کشمیر کی مکمل خود مختاری اور آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا شہداء کے خون سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے مقررین نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی جاندار آواز اور تحریک آزاد ی کشمیر کے روح رواں چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی خرابی صحت پر تشویش کا ا ظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر تمام مرحومین کیلئے اور شہداء کشمیر کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی آخر میں میزبان تقریب واجد حسین چوہدر ی نے تمام شرکاء سمیت پریس نمائندگان پرنٹ الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا