سمیرا فضیلی کون ہیں؟ کشمیری نژاد امریکی شہری کی اہم عہدے پر نامزدگی، کشمیری کمیونٹی کیلئے باعث فخر

0 418

سمیرا فضیلی، دوسری کشمیری نژاد انڈین امریکی شہری ہیں جن کا نام امریکی صدربائیڈن کی اے ٹی میں شامل کیے جانے والے ہندوستانی امریکی نامزد امیدواروں میں کیا گیا ہے۔

سمیرا فاضلی، نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ

نئی انتظامیہ کا اقتدار سنبھالنے سے ایک دن قبل ہی فضیلی کی پروفائل بائیڈن منتقلی کی ویب سائٹ پر وائٹ ہاؤس کے سینئر اسٹاف کے لینڈنگ پیج پر کردیا تھا۔

اس ہفتے کے شروع میں بائیڈن کی منتقلی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے ایک موٹا پیراگراف پیش کیا تھا جس میں بائیڈن ٹیم میں شمولیت سے قبل فضیلی اور اس کے پیشہ ورانہ کام کا تعارف کرایا گیا تھا۔ فضیلی اٹلانٹا کے فیڈرل ریزرو بینک میں تھیں جہاں انہوں نے کمیونٹی اور معاشی ترقی کے لئے بطور ڈائریکٹر اپنی خدمات انجام دیں۔

اب وہ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اف نیشنل اکنامک کونسل کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گئ

اوبامہ بائیڈن انتظامیہ میں ، فضلی نے وائٹ ہاؤس کی قومی اقتصادی کونسل میں بطور سینئر پالیسی مشیر،گھریلو خزانہ اور بین الاقوامی امور دونوں میں امریکی وزارت خزانہ کے سینئر مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ ییل لا سکول میں قانون کی کلینیکل لیکچرر تھیں۔

فضیلی اصل میں بھفیلو سٹیٹ سے ہیں لیکن اب وہ اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ جورجیا میں رہتی ہیں۔ فضیلی ییل لا سکول اور ہا ورڈ کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔

سمیرا فاضلی کشمیر میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر جوڑے محمد یوسف فضیلی اور رفیقہ فضیلی کی بیٹی ہے، جو اصل میں ضلع سری نگر کے علاقے گوجواڑہ سے تعلق رکھنے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.