کھوئیرٹہ: چوہدری محمد رفیق نئیر ہس سیری بازار میں صوبیدار عارف کی قیادت میں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا فضا جئیے نئیر کے نعروں سے گھونج اٹھی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نمبردار چوہدری محمد فاروق اپنے کنبے قبیلے اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ان کے ساتھ چوہدری محفوظ، چوہدری خوشحال، چوہدری حمزہ فاروق، چوہدری یاسر، چوہدری رضوان، خلیل بٹ، زاہد بٹ، عدیل مغل، سجاد نور حسن چوہدری، چوہدری طفیل، صراف علی، قاضی عارف، سعید چوہدری،چوہدری عمر،عباس چوہدری،اسامہ چوہدری و دیگر اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل پروگرام کی صدارت رہنما پی ٹی آئی چئیرمین رمضان نے کی جب کے سٹیج سیکٹری کے فرائض احصام الحق نے ادا کیے۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی اس موقع پر سینئر نائب صدر انصاف لائیر فورم آزاد کشمیر عبدالقیوم صابری ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کھوئیرٹہ چیرمین رفیق بجاڑ،سیکٹری جنرل اکمل چوہان ایڈوکیٹ،صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع کوٹلی انیق احمد نئیر ، سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری فضل کریم،آفتاب شریف کالس ایڈوکیٹ،عماد جاوید کالس ،ظہور الحق ایڈوکیٹ،مہربان تبسم ایڈوکیٹ ،سیکٹری انفارمیشن انصاف ویلفئیر ونگ کھوئیرٹہ محفوظ چٹھہ،چوہدری خورشید،سیکٹری جنرل انصاف ویلفئیر ونگ کھوئیرٹہ کلیم الحسنین چوہدری،گل حمید کالس،پروفیسر آرشد گورسی،حاجی رزاق،خان ندیم ،پہلوان اسلم،نائب صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع کوٹلی عامر افتخار،رہنما یوتھ ونگ اعجاز یوسف چوہدری،عتیق کالس،رہنما آئی ایس ایف نقیب الرحمان ،فیصل مقبول،افضل حیات،عبدالصمد بجاڑ و پی ٹی آئی کھوئیرٹہ کی تمام یونین کونسلز کے عہدیداران،رہنما اور یو تھ اور آئی ایس ایف کی قیادت موجود تھی۔
اس موقع پر چوہدری محمد رفیق نئیر نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ جس اعتماد کے ساتھ آپ سب پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں تمام شامل ہونے والوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور انشاءاللہ آمدہ الیکشن میں پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے وزیراعظم ہوں گے