کوٹلی : این ٹی ایس امتحانات میں منظور نظر امیدواروں کی معاونت کی جا رہی ہے این ٹی ایس انتظامیہ کی اس پورے معاملے میں خاموشی لمحہ فکریہ تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس عملہ منظور نظر امیدواروں کی مکمل طور پر امتحانات میں معاونت کر رہے ہیں اور جو امیدوار محنت کرکے امتحان میں شامل ہوا اس کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے امیدواروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ ڈرامہ امتحانات کے دوران رچایا جانا تھا تو این ٹی ایس کا امتحان کس لیے لے رہے ہیں دیگر محکمہ جات کی طرح بغیر امتحان کے انہیں امیدواروں کو منتخب کر لیا جاتا لیکن کم سے کم اس طرح رسوا تو نہ کیا جاتا کل جس وقت کوٹلی کے سنٹرز میں بدعنوان عناصر نقل کے کلچر کو عام کر رہے تھے تو عین اُس وقت ضلع کوٹلی کے شعبہ تعلیم کے زمہ دار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب میرپور کے دورے پر تھے.جب سر پر کوئی زمہ دار آدمی پہرہ نہ دے رہا ہو تو بدعنوان عناصر کسی صورت باز نہیں آتے اس تمام کاروائی کا کون ذمہ دار جس میں حقدار کو اس کے حق سے محروم کیا گیا ہے. ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر یا این ٹی ایس عملہ؟ کون جواب دے گا؟