کوٹلی :کوٹلی آزاد کشمیر میں تمام ملازمین نے کہا کے ہمارے یوٹیلیٹی الاونس اور چارٹر آف ڈیمانڈ کو پورا کیا جائے، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اپیکا سردار گلفراز نے کہا کے ہمارے مطالبات آخرکار وزیراعظم کو ماننا پڑیں گے۔
یہ ایسے نہیں چلے گا افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اور ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی جس سے ہمارا معاشی قتل کیا گیا، ان تنخواہوں پر ہمارے گھر کے اخراجات با مشکل چلتے ہیں، گریڈ ایک ہی لیکن تنخواہیں الگ الگ ہیں،سرکل سپر ڈینٹ سردار معروف خان نے کہا ہمارے جائز مطالبات اور حق حلال ہیں اس کے لیے ہم احتجاج کر رے ہیں، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔