ڈاکٹرغلام عباس راٹھور کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جا ئے،سیاسی و سماجی رہنماؤں کا مطالبہ

0 511

لندن: ڈاکٹر غلام عباس راٹھور ریاستی وحدت اور آزادی کی بات کرتے تھے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جا ئے۔ کوٹلی جیسے پر امن شہر میں دہشتگردی کے واقعات کو رونما ہونا انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ معاشرے میں عدم برداشت اور عدم انصاف کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان کے سدباب کے لئے حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھا ئے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔

ان خیالات کا اظہار شوکت مقبول بٹ ، ڈاکٹر مسفر حسن، شمس رحمان ، تحسین گیلانی ، کونسلر آصف مسعود ، صادق سبحانی ، محمود کشمیری ، صابر گل ، امجد اشرف ، ساجد شاہین ، خواجہ حسن ، مسعود رانا ، طارق بٹ ، عقیل بٹ ، مشتاق خان ،خواجہ زاہد ، طاہر محمود ، الطاف حسین، واجد ایوب ، ریاض ساغر ، اسحاق بھٹی ،ملک یوسف ، اسرار راجہ ، شفقت راجہ، صدیق راٹھور ، قیوم جنجوعہ ، اشتیاق بٹ ، سجاد ملک ، ساجد ملک، شاہد ملک، انوار الحق ، ظفرحسن ، فیصل قریشی ، اسامہ بٹ ، کامران بٹ ، مشتاق عاجز، نصیر مغل و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ڈاکٹر غلام عباس راٹھور کے قتل پر رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر غلام عباس راٹھور محب وطن کشمیری تھے اور ریاست کی وحدت اورمکمل آزادی کی جنگ لڑ رہے تھے ان کا ماننا تھا کے ریاست کے سب شہری خواہ وہ کسی بھی مذہب و مسلک سے ہوں برابر ہیں اور انہیں اپنی آزادی کیلئے مل جل کر جدو جہد کرنی چاہئے ۔ ان کو یوں قتل کر دیا جانا دہشتگردی اور انتہا ئی دل خراش واقع ہے ۔ انتظامیہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس بنا ئے اور قاتل کا سراغ لگا ئے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قتل کے مجرم کو جلد از جلد گرفتار کیا جا ئےاور اسے قانون کے مطابق قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔ اللہ سبحان تعالی ڈاکٹر صاحب مرحوم کی مغفرت فرما ئے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما ئے ۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.