لندن: برطانیہ نے نیٹ فلکس سمیت آن لائن اسٹریمنگ سروسز کو سخت ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو سخت ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کی غرض سے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے بدھ کو پیش کی گئی تجاویز کے تحت نیٹ فلکس، ڈزنی پلس اور ایمازون پرائم ویڈیوز پر بھی وہی قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے، جن کے تحت بی بی سی، آئی ٹی وی اور اسکائی سمیت دیگر روایتی نشریاتی ادارے کام کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں نیٹ فلکس اور ایپل ٹی وی کو کسی بھی ضابطے کے تحت ریگولیٹ نہیں کیا گیا ہے، اور بی بی سی کی آئی پلیئر سروس کے علاوہ تمام آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو سخت قوانین کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔