یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان کمیونٹی یوکے کی جانب سے لندن میں پُروقار تقریب کا انعقاد

0 453

لندن:6ستمبر 1965 کی رات ہمسایہ ملک بھارت نے جب رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا تو سرحدوں کے محافظ ہمیشہ کی طرح اپنے وطن کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے کے لئے تیار تھے اور لاہور میں دشمن کے چائے پینے کے خوابوں کو چکناچور کردیا گیا ۔یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ان جوانوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان کمیونٹی یوکے کی جانب سے لندن میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب میں وزیراعظم پاکستان کے سپوک پرسن صاحبزادہ عامر جہانگیر، ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ، لارڈ قربان حسین، رومی ملک، انیل مسرت، مئیر آف ایلنگ چوہدری منیر احمد، مئیر آف سلاؤ محمد نذیر، صدر پی ٹی آئی برطانیہ رانا عبدالستار، مشتاق لاشاری،کونسلر طارق ڈار، اسلم بھٹا، نعیم الفت،ساج بٹ، کونسلر مزمل حسین، کونسلر نبیلہ رانا، راجہ نوید منگا، زاہد راجہ، محمد وقاص، نعیم طاہر، راجہ ظفر اقبال، راجہ ضیاء احمد، انوار ایوب اور دیگر مئیرز کونسلرز سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہال کو سبز ہلالی پرچموں سمیت قومی ہیروز کی تصاویر سے سجایا گیا تھا۔

شُرکاء نے اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی اور ان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارت کے ظلم و ستم سے آزاد ہوگا ۔انہوں نے سرحدوں کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا جنہوں نے جان پر کھیل کر اپنے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیااور کہا کہ پاک فوج سمیت ملک کے دفاعی ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر داخلہ شیخ رشید، کرنل مکسی اور زلفی بخاری نے اپنے اپنے ویڈیوز پیغامات میں کہا کہدینا میں وہی قومیں اپنا وجود برقرار رکھتی ہیں اور زندہ رہتی ہیں جو اپنا مضبوط دفع رکھتی ہیں ۔ پاکستانی قوم نے بھی 6 ستمبر 1965کی شب غیر اعلانیہ جنگ کا بھرپور مقابلہ کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.