ناٹنگھم :جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کی کنوینگ کمیٹی ، مرکزی عبوری کمیٹی اور الیکشن کمیشن کا مشترکہ آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں برطانیہ کے پارٹی الیکشن ’’فری یسین ملک کنونشن ‘‘کو حتمی شکل دی گئی۔
الیکشن کمشنر مشتاق ملک، سیکرٹری الیکشن کمیشن اعجاز ملک ممبران طارق شریف، حاجی اقبال احمد خان اور سردار مشتاق خان نے کہا کہ 18 نومبر 2020 پارٹی کے سپریم کونسل کے فیصلے کے مطابق پارٹی کی از سر نو تنظیم سازی کے عمل پر برطانیہ میں مکمل ائینی اور جمہوری طریقے پر عملدرآمد ہوگا ۔
پارٹی ورکرز کو موقع دیا جائے گا کہ وہ آئندہ تین سال کیلے اپنی زونل قیادت کا انتخاب کریں۔ زونل کنوینگ کمیٹی اور برانچ زمہ داران جلد دیئے گیے شیڈول کے مطابق ممبران کی فہرستیں الیکشن کمیشن تک پہنچائیں تاکہ بروقت تمام انتخابی عمل کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیا جا سکے۔
اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے کنوینر یوسف چوھدری، سیکرٹری تنویر ملک، گلفراز خان، صنوور حسین مرکزی عبوری کمیٹی کے ممبران ظفر خان، ملک لطیف، نسیم اقبال، صابر گل، علی اصغر نے بھی شرکت کی اور اس جمہوری پراسیس کو مکمل کرنے کیلے الیکشن کمیشن کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔