پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ویل کم ایکسپو 2020 پاکستان پویلین کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

0 262

لندن :پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ویل کم ایکسپو 2020 پاکستان پویلین کے حوالہ سے ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی قیادت کو کووڈ 19 میں پوری دنیا کے ساتھ اور خصوصی طور پر اپنے ملک میں کامیابی کے ساتھ کرونا کی وباء کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بعد ایکسپو 2020 کے کامیاب انعقاد پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا اور پاکستان کی اس ایکسپو میں شرکت اور حکومت پاکستان کے اقدامات کے بارے میں پوری دنیا کو پاکستان کی معاشی ، سماجی ، اور ثقافتی اقدامات سے آگاہ کرنا تھا ۔

اس موقع پر پاکستانی پویلین اور ایکسپو 2020 کے بارے میں ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں پاکستانی تھیم THE TREASURE OF PAKISTAN کو اجاگر کیا گیا تا کہ پوری دنیا کی ثقافت کے بارے میں جانکاری حاصل ہو سکے۔

سیکرٹری پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چوہدری محمد افتخار نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ عابد اختر قریشی نے میزبانی کی ۔

اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام تھا جس میں مشہور گلوکار حسین حبیب، محمد طارق اور ارشد رانا نے اپنی آواز کے جادو سے محفل میں چار چاند لگا دیئے اور شرکاء سے خوب داد وصول کی ،پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے خطاب میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

اس دوران دکھائی گئی ڈاکومنٹری سے حاضرین سے سوال وجواب کا سلسلہ بھی جاری رہا اور سوالوں کے درست جوابات پر انعامات دیئے گئے ۔ پروگرام کے آخر پر طارق ندیم نے مہمانوں کا اپنے مصروفیات میں سے وقت نکال کر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اور خصوصی طور پر میڈیا کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ تمام دوستوں نے ناصر مغل، عابد قریشی اور طارق ندیم کو اس کامیاب پروگرام پر مبارکباد دی۔

پروگرام میں صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری اور انکی پوری ٹیم کے ساتھ چیئرمین فیوچر میٹرس عادل مرزا پی پی پی گلف کے صدر میاں منیر ہانس، پی ایم ایل ن کے مجید مغل محترمہ شہناز خانم، محترمہ یاسمین کنول، محترمہ سمینہ ناصر، سماجی شخصیت محمد عاصم چشتی، سجاد قریشی، راجہ سرفراز، ملک اسلم، ملک شہزاد، شہباز پاکستانی، مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر زین شاہ، محمد طاہر خان، شفیق الرحمن، محمد مصور، یونس ملک، فراز احمد، سیدہ صدف زہرہ نعت خواں اور میڈیا کے دوستوں کے علاوہ خواتین و حضرات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.