ایسٹ لندن میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد زخمی، تحقیقات شروع

0 133

لندن :ایسٹ لندن میں فائرنگ سے تین افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد پولیس نے انویسٹی گیشن شروع کر دی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس فورس نے کہا کہ آفیسرز کو جمعہ کے روز شام سات بجے اپٹن لین نیوہیم میں فائرنگ کی رپورٹس پر طلب کیا گیا تھا۔

پولیس لندن ایمبولینس سروس پیرامیڈیکس کے ساتھ وہاں پہنچی تو تین افراد فائرنگ سے زخمی ملے، ایک کےجسم پر چاقو کے وار کے نشان بھی تھے۔ زخمیوں کو ایسٹ لندن ہسپتال لے جایا گیا اور ان کی حالت کے بارے میں علم نہیں ہے۔ میٹ نے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس واقعے کو دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھاجا رہا ہے۔ کرائم سین کو برقراررکھا گیا ہے۔ پولیس آفیسرز کو دفعہ 60 کے تحت نیوہیم کے بارو میں سٹاپ اینڈ سرچ کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اس واقعے کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ CAD6941/08 کا حوالہ دے کر 101 پر رابطہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.