’’جسٹس عبدالحمید ملک عہد ساز شخصیت‘‘

398

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے۔

رواں ماہ یکم مارچ ریاست جموں وکشمیر کے ایک عظیم سپوُت ریٹائرڈ چیف جسٹس عبدالمجید ملک اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں ان کی عمر لگ بھگ 94 سال تھی اور آپ کی آبائی تعلق ڈڈیال آزاد کشمیر سے تھا جب کہ وہ عرصہ دراز سے آخری دم تک میرپور شہر میں قیام پزیر تھے۔

ان کا سیاسی طور پر تعلق جموں و کشمیر لبریشن لیگ سے تھا اور ایک طویل عرصے تک ملازمت سے پہلے جموں و کشمیر لبریشن لیگ کے جنرل سکریٹری اور سابق صدر آزاد کشمیر جناب کے ایچ خورشید مرحوم و مغفور کے دیرینہ ساتھیوں میں سے تھا ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے انہوں نے ساری زندگی وقف کی یہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کو آزادی تا حال نصیب نہیں ہو سکی جسٹس عبدالحمید ملک سردار رحمت اللہ مرحوم ، سید حسن شاہ گردیزی مرحوم برگیڈیر محمد اسلم مرحوم سابق صدر آزاد کشمیر راجہ زوالقرنین سابق وزیر اعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید راجہ محمد اسلم ایڈووکیٹ مرحوم میرے قبیلے سے میرے تایا سابق چیرمین یونین کونسل چوکی ٹینڈا کوٹلی ملک لعل خان میرے والد صاحب سابق امیدوار اسمبلی آزاد کشمیر حاجی ملک شہپال خان صاحب مرحوم کوٹلی آزاد کشمیر کے مایہ ناز قانون دان (پی پی )ملک محمود خان ایڈووکیٹ مرحوم و مغفور جناب حاجی میاں محمد نجیب انصاری محمد اسلم راجہ محمد ریاض حاجی نذیر عالم برطانیہ اور حاجی شیر عالم اور دیگر شخصیات مرحوم چیف جسٹس عبدالمجید ملک کے سیاسی و سماجی دوست اور بھائی چارگی میں شامل تھے۔

چیف جسٹس ملک عبدالمجید کو دوران ملازمت امریکی حکومت کی طرف سے بھی کارکردگی کا نوبل انعام ملا تھا۔ اور متوفی نے گلگت بلتستان کے کیس میں گلگت بلتستان کو ریاست جموں و کشمیر کا آئینی ، قانونی حصہ قرار دیا تھا۔ اور ان کے دور ملازمت میں بے آزاد کشمیر کے لوگوں کو بلاتفریق سستا انصاف میسر ہوتا تھا۔ وہ ایک عظیم قانون دان ،عظیم سیاسی و سماجی راہنما ،محب الوطن ،دانشور اور ایک نفیس شخصیت کے حامل انسان تھے۔

میرا اور میرے پورے خاندان ، حاجی میاں محمد نجیب انصاری محمد اسلم سابق کونسلر آف لیوٹن چوہدری محمد بشیر چوہدری خوشحال مرحوم چوہدری مشتاق میراں صاحب ملک رفیق صاحب آف رولی جناب محمد ریاض بٹ سابق مئیر آف لیوٹن برا کونسل سابق مئیر آف لیوٹن طاہر محمود ملک اور یہاں لیوٹن کی دیگر کاروباری و سیاسی شخصیات اور پورے یورپ و امریکہ بلکہ دنیا ساری کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کا ان کے ساتھ ایک گہرا سیاسی اخلاقی اور سماجی تعلق تھا۔

اللّٰہ رب العزت سے بصد دعا گو ہیں کہ مرحوم چیف جسٹس آف آزاد کشمیر ہائی کورٹ عبدالمجید ملک مرحوم ومغفور کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما ئے اور جملہ لواحقین دوست و احباب کنبہ و قبیلہ اور جناب کے بیٹے بیٹیوں پوتوں و نواسوں سے بہت بہت اظہار افسوس ان کے صاحبزادے سابق سکریٹری حکومت آزاد کشمیر جناب شوکت مجید ملک ایڈووکیٹ بیٹے ارشد مجیدملک ایڈووکیٹ اور شاہد مجید ملک سے بہت بہت اظہار افسوس ہے دنیا عارضی ہے یہاں باقی نام صرف الله تعالیٰ کا ہی رہے گا۔

Comments are closed.