امریکہ کے سفر کا احوال (قسط 5)

125

امریکہ کے دورے میں نیویارک جانے کی دو وجوہات تھیں میرے صحافی دوست حفیظ کیانی جو 22 سال پہلے نیویارک چلے گئے تھے اور آجکل وہیں اپنا کاروبار کرتے ہیں ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت دوسرا استاد محترم پروفیسر محمد رفیق بھٹی سے ملاقات شامل تھی نیویارک شہر بلند وبالا عمارتوں کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑا شہر کہلاتا ہے یہ شہر بہت سی تاریخی معلومات رکھتا ہے شہر کا نقشہ سو سال پہلے بنانے والا انگریز کوئی نجومی تو نہیں ہوا ہوگا لیکن آج اس شہر کو دیکھ کر اگر یہ کہا جائے کہ وہ واقعی کوئی بڑی سوچ اور ویژن والا لائق تعریف شخص تھا تو غلط نہیں ہوگا شہر کی بڑی بڑی کشادہ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں جن پر بیک وقت پانچ سے چھ گاڑیاں ایک ساتھ چلتی ہیں پیدل چلنے والوں کے لئے لمبے چوڑے فٹ پاتھ ہیں جو ہمارے ملک کی سڑکوں سے بھی بڑے ہیں ہر ایک عمارت میں پاورفل جنریٹرز لازمی نصب ہوتے ہیں جبکہ عمارتوں کو سیفٹی اور سیکورٹی کے اعتبار سے محفوظ بنانے کی اپنی سی انسانی کوشیش کی گئی ہے اور قانون کی عملداری سب کے لئے یکساں ہے بیچارے پولیس والے یا کسی فیڈرل ادارے کا کوئی بڑا آفیسر چائے قافی کا ایک کپ بھی مفت میں نہیں پی سکتا بلکہ قطار میں باوردی کھڑے ہو کر اپنی چائے یا قافی کا کپ یا کوئی چیز خریدتا یے شہر کی صفائی ستھرائی کا انتظام بھی بہت شاندار یے لوگوں کا ہر طرف ایک جم غفیر ہے جیسے کراچی صدر آئی آئی چندریگر روڈ یا طارق روڈ پر ہوتا یے لیکن دھکم پیل بالکل نہیں ڈسپلن میں لوگ دوسروں سے بچ کر اور انہیں بچا کر ہی چلتے ہیں ہر ملک اور ہر رنگ ونسل کا انسان ملتا یے حفیظ کیانی صاحب نے رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چونکہ ٹریفک کا رش نہیں ہوتا مجھے نیویارک کی اہم جگہوں کی جتنا ہوسکتا تھا سیر کروائی لیکن نیویارک کوئی چھوٹی سی جگہہ نہیں پوری ریاست ہے جس کا بارڈر کینڈا سے جاکر ملتا یے جس میں گھومنے اور اس کو جاننے اور سمجھنے کے لیے ایک ماہ چاہیے حفیط کیانی نہایت مخلص اور باکمال انسان ہیں انہوں نے پاکستانی صحافت تو چھوڑ دی ہے لیکن صحافتی مزاج، بے تکلفی جنون و مستی ویسی ہی ہے تھکاوٹ سے پہلی رات میری ہمت جلد ہی جواب دے گئی تو دوسرے دن بزنس مین اور کشمیری رہنما مختار احمد نے خلوص کے پھول نچھاور کئے اور ہمیں جوائن کرلیا اگرچہ ان سے میری پہلی ملاقات تھی لیکن ایسا لگا جیسا کوئی کھویا ہوا بھائی مل گیا ہو۔

نیویارک شہر مین ہٹن کے ریلوے اسٹیشن پر بھی جانے کا اتفاق ہوا جو ایک وقت میں سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن تھا یہاں ٹرینوں کا جال بچھا ہوا ہے جس کے کئی فلور ہیں سٹیشن گرینڈ سنٹر کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

مجھے 11 ستمبر 2001 میں دہشت گردی میں تباہ ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سینٹر ٹوئن ٹاور کی جگہہ بھی جانے کا اتفاق ہوا جہاں اب فریڈم ٹاؤر تعمیر ہوچکا ہے یاد رہے یہ وہ جگہہ ہے جس پر ہائی جیکروں نےخود کش حملے کیے تھے حملہ آوروں نے پہلے دو جہازوں سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو ہٹ کیا تھا ایک جہاز پیٹاگان کو مارا تھا جبکہ ایک جہاز کرش ہوگیا تھا یہ جگہہ دہشت اور خوف کی علامت ہے کہا جاتا ہے 19 ہائی جیکر تھے جبکہ یہاں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد دنیا تبدیل ہوگئی تین ہزار افراد یہاں ہونے والی دہشت گردی میں جان بحق ہوگئے تھے ہزاروں افراد زخمی ہوئے تھے.جس کے بعد امریکہ نے وار آن ٹیرر شروع کی جس کے بعد شید رد عمل کا آغاز کیا دنیا بھر میں انسانیت تڑپ آٹھی سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان پاکستان اور افغانستان کا ہوا حالانکہ پاکستان کا یہاں ہونے والی دہشت گردی کا کوئی زرہ برابر بھی لینا دینا بالکل نہیں تھا پاکستان وار آن ٹریر میں امریکہ کا فرنٹ لائن سٹیٹ بنا ہمارے ساتھ وہی ہوا جیسے کمزور کی بیوی ہر کسی کی بھابھی –پاکستان اس دہشت گردی کی جنگ کے نقصانات کا خمیازہ آج بھی بھگت رہا ہے امریکہ نے بدلہ لینے کے لیے القاعدہ کا نیٹ ورک ختم کیا طالبان کی حکومت کی مڈل ایسٹ کی حکومتیں تبدیل ہوئیں امریکہ کی فوجیں 20 سال کے بعد افغانستان سے نکلیں تو طالبان نے پھر آکر حکومت قائم کرلی ۔

9/11 کے بعد امریکہ کیا بلکہ پورے دنیا میں سفر کرنے کے لیے بھی سختیاں کی گئیں بلکہ چرابیں سونگھنے والے کُتے بھی رکھے گئے جہاں 2001 میں سات ٹاورز ہوا کرتے تھے اب وہاں ایک ہی ٹاؤر فریڈم بنایا گیا ہے جبکہ ایک میموریل پارک بھی بنایا گیا ہے ان تمام لوگوں کے نام موجود ہیں جو ٹوئن ٹاور کے گرنے سے جان بحق ہو گئے تھے میں نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا وزٹ بھی کیا یہ ادارہ بظاہر عالمی سطح پر اقوام عالم کے حقوق کا علمبردار ہے لیکن عام غریب ملکوں میں تاثر یہ ہے کہ حقیقت میں یہ ادارہ صرف طاقتور کےحقوق کا ادارہ ہے. یہاں کشمیری فلسطینی ہمیشہ اپنے اپنے ملکوں کے جھنڈے لیکر احتجاج کرتے ہیں۔

امپائر سٹیٹ کو بھی دیکھنے کا موقعہ ملا جو 1930 میں تعمیر ہوئی یہ عمارت ایک زمانے میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت تھی ایک سو دو منزلہ یہ عمارت ایک شاہکار میں شمار ہوتی ہے اس کے اوپر سے تین امریکہ کی ریاستیں نظر آتی ہیں قوموں نے کسطرح ترقی کی نیویارک میں ٹائم اسکوائر پر جانے کا اتفاق ہوا یہاں ایک بڑی کلاک نصب ہے جہاں سے ہر سال 31 دسمبر ایک بال گرتا ہے اور نئے سال کا آغاز ہوتا ہے یہاں پر عمارتوں کا ایک ایسا جال ہے جن پر الیکٹرونکس یا ڈیجٹل ایڈورٹائزنگ کی روشنیاں دیدہ زیب تو ہیں مگر آنکھوں کو اندھا کردیتے ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی کی زیادہ تر تعداد کونی آئیرلینڈ میں ہے اس کو "جناح” ایونیو بھی کہا جاتا ہے قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کی وجہ سے یہاں پاکستانیوں کے زیادہ کاروبار ہیں جناح کے بنائے ہوئے پاکستان کو ہم وہ مقام نہ دے سکے جو باقی دنیا نے اپنے اپنے ملکوں کو دیا ہے جبکہ 22 کروڑ عوام قائداعظم کے تین متعین کردہ سُنہری رہمنا آصولوں یقین اتحاد اور ڈسپلن پر بھی پورا نہیں اتری حکمران اشرافیہ کا تو قوم کے قائد اور مُحسن سے دور تک کا بھی کوئی واسطہ نہیں لیکن اورسیزز پاکستانی باہر آکر نہ صرف وطن سے محبت کرتے ہیں بلکہ ملک کی خدمت کرتے ہیں یہاں پروفیسر ًمحمد رفیق بھٹی صاحب نے ایک استقبالیے کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

Comments are closed.