نیب کے چیئرمین نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن تمام بیماریوں کی جڑ ہے جب تک کرپشن پر قابو نہیں پاسکتے ملک ترقی نہیں کرسکتا وزیراعظم حکمران خان کی حکومت کو بھی جن گوناں گوں مسائل کا سامنا ہے اس کے تانے بانے بھی بنیادی طور پر کرپشن سے ہی جڑے ہوئے ہیں یہ مسائل اتنے بڑے اور گہرے ہیں کہ انہیں نہ تو ڈنڈے کے زور پر ختم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی راتوں رات کسی کے پاس کوئی الہ دین کا چراغ ہے کہ وہ یہ مسائل حل کرسکے اس میں بہت وقت درکار ہے طویل الوقتی کام ہے پورا ملک
کرپشن یا بدعنوانی کی وجہ سے مسائلسان بنا ہوا ہے افسوس تو یہ ہے کہ کرپشن
ہمارے کلچر کا حصہ بن چکی ہے اسے برا بھی نہیں سمجھا جاتا یہ ایک معمول کا عمل سمجھا جاتا ہے اور اس نے ہمارے ملک میں اپنے پنجے پوری طرح گاڑھ لئے ہیں نیچے سے لے کر اوپر تک ہر کوئی جانے یا انجانے میں اس میں ملوث ہے اور اس کے بغیر کوئی کام ہونا تقریباً ناممکن ہے
حالانکہ ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہاں جگہہ جگہہ مساجد ہیں علمائے کرام ہیں تمام مسالک کے لوگ موجود ہیں حضورۖ سے سچی اور پکی محبت اور عقیدت کے دعویدار موجود ہیں چونکہ ملک کی بنیاد ہی اسلام پر رکھی گئی تھی لیکن اسلامی تعلیمات کے برعکس رشوت ستانی اور بدعنوانی کا بازار یہاں سخت گرم ہے حالانکہ کرپشن کے پیسے قطعی طور پر حلال نہیں ہیں قران مجید میں آتا ہے رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں لیکن اس گناہ میں سب برابر کے شریک ہیں گناہ کے علاوہ قانونی اور اخلاق طور بھی یہ ایک جرم ہے اس کے خاتمے کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے اور سزا ہوتی ہوئی نظر آنی چاہئے اسی صورت میں اس ناسور پر قابو پایا جا سکتا ہے
کرپشن اور بدعنوانی ھماری رگ رگ میں شامل ہو چکی ہے ہمارے پاکستان میں ہم میں سے ہر فرد مزدور ہے یا وہ بڑا آفیسر ہے یا وہ سیاسی لیڈر ہے ہم میں سے ماسوائے چند صرف ان لوگوں کے جو پرہیز گار ہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر کرپشن نہیں کرتے باقی پاکستان کا جو ماحول بن گیا ہے۔اس وقت ھم لوگ پورا معاشرہ کرپشن اور بدعنوانی میں مبتلا ہے کسی کی پیسوں کی کرپشن ہے کوئی چوری کر کے کرپشن کرتا ہے کوئی ڈیوٹی ٹائم میں کام چوری کرکے کرپشن کرتا ہےاور کوئی ملاوٹ کر کے کرپشن کر رہا ہے کوئی بلیک میلنگ کے ذریعے کر رہا ہے ہر وہ چیز کرپشن ہے ہر وہ چیز بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے جس کی ہم یہاں مثال دے سکتے ہیں کہ اس کے ظاہر ہونے پر ہمیں شرمساری اٹھانی پڑے اور اگر وہی معاملہ ہمارے ساتھ ہو جائے تو ہمیں پریشانی اٹھانی پڑے ہمارے اسلاف ہمارا دین ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ اگر ایک لقمہ بھی حرام کا ہمارے اندر چلا گیا تو چالیس دن تک عبادت قبول نہیں ہوتی اللہ فرماتے ہیں میں پاک ہوں اور پاک لوگوں کو پسند کرتا ہوں اسی طرح اگر ایک ہاتھ کپڑے کا بھی بدعنوانی کے پیسوں سے خرید کر پہنتے ہیں تو جب تک وہ کپڑا ہمارے اوپر موجود ہے ہماری کوئی نیکی قبول نہیں ہوتی اور سب سے بڑا بدعنوانی کا نقصان یہ ہے کہ وہ نسلیں تباہ ہو جاتی ہے آنے والی نسلوں تک اس کے برے اثرات ہوتے ہیں اگر اپنے بچوں کو حرام کھلائیں گے تو نتیجہ بھی مثبت نہیں آئے گا آپ دیکھ لیں لوگوں کے میک اپ زدہ چہرے ہوتے ہیں لیکن اندرون خانہ گھروں کے اندر کیا کچھ ہو رہا ہے ہر بندہ جانتا ہے ہمارے ملک میں طعنہ زنی ہورہی ہے عمران خان مہنگائی ختم نہیں کررہا ہے دوسری طرف مافیا کبھی چینی کبھی آٹا اور کبھی دالیں مہنگی کررہا ہے بیوروکریسی اس فائل کو پہیہ لگا دیتی ہے جس سے رشوت ملے اور رشوت جن فائلوں پر نہ ملے اس وقت تک وہ فائلیں دب جاتی ہیں یہی حال پولیس کا ہے سارے مجرم ڈرگ مافیا، قاتل چور ڈکیت دہشت گرد سب پولیس کے ہاتھوں بچ جاتے ہیں جو لوگ عدالتوں تک پہچنتے ہیں پولیس شہادتیں غائب اور چالان پیش کرنے میں انتہائی بددیانتی اختیار کرتی ہے انصاف ناممکن ہوتا ہے ریاست کا چوتھا بڑا ستون میڈیا ہے چند میڈیا ہاوسزز سیاسی جماعتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور ہر وقت بدامنی افراتفری دکھاتے رہتے ہیں اپنے من پسند آقائوں کی خوشامد کرتے رہتے ہیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرتے ہیں گویا کرپشن ہی کرپشن ہے جو سارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے صحافی آزاد نہیں رہے ہیں کچھ زکر ان سوشل میڈیا پر بیٹھے افراد کا بھی ضروری ہے جو صبح سے شام تک بونگیاں مارتے رہتے ہیں ارے بھائی لوگو خدا کا خوف کرو اپنی اپنی قبر میں جانا ہے کیوں جھوٹ بولتے ہو نواز شریف اور زرداری کی خاطر – دل پر ہاتھ رکھ کر بتاو کہ روز قیامت والے دن کیا تم ان لوگوں کے ساتھ آٹھنا پسند کروگے جنہوں نے ملک کی دولت لوٹی ہے مال اور جائیدادیں بنائی ہیں جن کی خاطر تم اور تمہاری نسلیں پردیس میں دھکے کھا رہے ہیں افسوس تو یہ ہے کہ یہ ایک بھی شہادت نہیں دے سکتے اگر ان سے پوچھا جائے کہ برطانیہ اور یورپ میں کوئی ایک سابق وزیراعظم بتادو جس نے تمہارے لیڈروں کی طرح کرپشن کی ہو جائیدادیں بنائی ہوں یہاں ان ملکوں میں کیا رشوت ستانی ہے سفارش ہے اگر نہیں تو تم یہاں رہتے ہوئے ایسے لیڈروں کی حمایت کیوں کرتے ہو جنہیں تم جانتے ہو کہ وہ کرپٹ ہیں بدعنوان ہیں یا کیا تم نہیں چاہتے کہ پاکستان بھی اسی طرح ترقی کرے جس طرح مغربی ممالک نے ترقی کی ہے کیا تم ملک کے وفادار ہو
Trending
- پاکستان پریس کلب لوٹن برانچ کے زیر اہتمام حکومت پاکستان کیجانب سے پیکا ایکٹ کے نفاذ کیخلاف مشاورتی اجلاس
- راجہ محمد اقبال خان کے انتقال پر ممبر پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین، لارڈ قربان حسین سمیت کمیونٹی کا اظہار تعزیت
- لوٹن :پیپلز پارٹی سائوتھ زون کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی عقیدیت و احترام کے ساتھ منائی گئی
- جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں دعائیہ محفل کا اہتمام
- سیکڑوں سابق افغان فوجیوں کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
- ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاک
- 26ویں آئینی ترمیم، جے یو آئی، ن لیگ اور پی پی عدالتی اصلاحات پر متفق
- ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے؛ نیتن یاہو اور جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو
- غزہ میں ایک ایک سال کے بچے ہمارے سامنے شہید ہوئے، برطانوی ڈاکٹر
- پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم
Prev Post
Next Post