کھوئیرٹہ:پیپلزپارٹی کے امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئیرٹہ محمد ولید انقلابی نے گہیر میں بڑا پاور شو کیا،سینکڑوں افرادنے مختلف جماعتوں کو چھوڑ کر محمد ولید انقلابی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار اسمبلی پیپلزپارٹی حلقہ کھوئیرٹہ محمد ولید انقلابی جب گہیر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا فضا زندہ ہے بھٹو زندہ ہے بی بی اور زندہ ہے انقلابی سے گونج اٹھی، عوام کی بڑی تعداد نے اپنے محبوب قائد محمد مطلوب انقلابی کے فرزند کو گہیر آمد پر خوش آمدید کیا۔
اس موقع ن لیگ اور راجہ نثار احمد خان کے ساتھ 1985 سے لے کر اب تک چلنے والے سردار عبدالعزیز مرحوم کے خاندان اور دیگر سینکڑوں افراد نے ن لیگ اور راجہ نثار احمد خان کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر پیپلزپارٹی کی قائدین کی بڑی تعداد سٹیج پر موجود تھی ۔
محمد ولید انقلابی امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئیرٹہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد محترم کے مشن کو جاری رکھو ںگا انہوں نے ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کی سیاست کی انشاءاللہ میں بھی آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کروں گا شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کرتا ہوں اور تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا اتنا پرجوش استقبال کیا اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو عوام کے دلوں میں بستی ہے جس کا ثبوت آج گہیر کی عوام نے دے دیا ہے۔