کھوئیرٹہ: بناہ کے بیشتر گاؤں جن میں سملہار، پلانہ گجراں، بٹل برہی، چڑی، گجیاڑی اور دھناں کو کھوئی رٹہ شہر سے ملانے والی سڑک جو اس وقت بارش کی وجہ سے کیچڑ اور گھاڑے کا ابتر منظر پیش کر رہی ہے اور پیدل چلنے والوں کے لئے زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے اور اس پر چلنے والی گاڑیوں کے لئے حالت اس قدر خطرناک ہے کہ بہت سی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔
زندگی کے روز مرہ معاملات کے لئے ان تمام دیہاتوں سے شہر جانے والے کاروباری افراد، ملازمین اور طلباء اسی سڑک کو استمعال کرتے ہیں اس صورت حال میں جہاں معمول زندگی کو برقرار رکھنا محال ہو رہا ہے وہاں سڑک کی یہ خراب صورت حال عوام کے لیے کسی بڑی مصیبت سے کم نہیں ہے۔ تاہم عوام علاقہ کی جانب سے حکومت وقت کو سڑک کی اس خطرناک صورت حال سے اگاہ کیا جاتا ہے کہ اس کا فل فور حل نکالا جائے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر معمول زندگی آسان ہوسکے اور کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے ۔
Excellent Raja saqib Ali Khan that’s really appreciated you are doing very great job this is right way To Identify social and collective issues you are doing this job very professionally great man good luck keep it up brother wish you al the best of luck.