کوٹلی والو جاگو

0 141

کوٹلی کی عوام مسلسل ایک ہی سوراخ سے ڈسے جانے کی عادی ہو چلی ہے اس نے قبول کر لیا ہے کہ کم نے ہر بار دھوکا ہی کھانا ہے اور ہر بار اپنے سروں پر ان ہی لوگوں کو بٹھانا ہے جن سے اس عوام کیلئے کبھی بھی کوئی بھی غیر معمولی کام سرزد نہیں ہو سکا جس کا ذکر خیر بھی کیا جا سکے ۔ اب پچھلے دس سال ہی کو دیکھ لیجئے مسعود رضا سیال وہ شخص ہے جو گزشتہ 10 سال سے کوٹلی کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے حصول اور مسائل پر نہ صرف ہرفورم پرآواز بلندکر رہاہے بلکہ ان کےحل کے لیے عملی جدوجہد بھی کر رہا ہے. وسائل پر قابض مافیا کے خلاف اداروں سے لے کر احتساب بیورو اور عدالتوں تک جنگ لڑ تا رہا اور اب بھی لڑ رہا ہے-


شہر میں پانی کے مسائل ہوں تو مسعود رضا سیال عوام کو صاف شفاف پانی دلوانے کیلئے سڑکوں پر نکل آیا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پیدا ہوا تو بھی عوام کا بھرپور ساتھ دیا ائیر کنڈیشن کمروں سے نکل کر عوام کو یہ باور کروایا کہ یہ آپ کا مسئلہ ہے باہر نکلئے اور اپنے حقوق و کی خاطر آواز اٹھائیے ۔ صحت سے منسلک مسائل ہوں ، تعلیم سے متعلقہ درپیش مسائل ہوں ، لاری اڈہ کی خستہ حالی ہو جو بیماریوں کے گڑ بنا ہوا تھا ، کمیونٹی ہال سے متعلقہ مسائل کا سامنا ہو ، کوٹلی کیلئے مکمل یونیورسٹی کی بات ہو تا کہ ہماری موجودہ اور اگلی نسل کو دیگر شہروں یا پڑوس میں نہ خوار ہونا پڑے ، کوٹلی کی آبادی اور حجم کو دیکھتے ہوئے نئے انتخابی حلقہ کیلئے جدو جہد ہو ، جنگلات کے بچاؤ کیلئے تحریک چلانی ہو ، شجر کاری مہم کا سلسلہ ہو ، ٹیکس کے مسائل ہوں، پبلک پارک کیلئے آواز اٹھانی ہو – پانی اور بجلی کی رائلٹی – گریٹرواٹر سپلائی سکیم – کوٹلی کے نوجوانوں کو نشہ اور دیگر غلط کاموں سے ہٹا کر کھیلوں کی طرف راغب کرنے والوں میں بھی مسعود رضا سیال ہی کا نام سر فہرست ہے ۔ سکول کالج اور ڈسٹرکٹ سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد – صاف پانی کے نام سے ٹیوب ویل اور پانی کی سبیلیں کون سا ایسا کام ہے جس میں مسعود رضا سیال نے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے آگے بڑھ کر ٹھہرے پانی میں پہلا کنکر نہیں مارا
اور اپنی بساط سے بڑھ عوامی حقوق کے حصول کیلئے نہ صرف عوام کی ترجمانی کی بلکہ اپنے ذاتی وسائل کو بھی استعمال کیا ۔اس شخص نے کوٹلی کی عوام کیلئے وہ کچھ کیا جو حکومت میں بیٹھے لوگوں کے کام تھے زرا سوچیں کہ اگر ہم اسے ایل موقع دے دیں تو یہ شخص جس نے اتنا کچھ صرف اپنی عوام کیلئے کیا اگر اس کے پاس کچھ اختیارات آ جائیں تو کوٹلی کی تقدیر نہ بدل کر رکھ دے گا ۔
اسلئے اس شخص کے ہاتھ مضبوط کریں اور بوسیدہ برادری ازم پر مبنی سیاست کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اپنا ساتھ دیں اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچیں اپنے شہر کوٹلی کی تعمیرو ترقی اور نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے اس کا ساتھ دیں اور اسکی آواز بنیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.