مفادات کی خاطر پارٹی پر قابض ہونیوالے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا، شکور کائرہ

0 195

کھوئیرٹہ( توقیر انور چوہدری) کچھ لوگ اپنے مفادات اور عہدوں کی خاطر پارٹی پر قابض ہونا چاہیتے ہیں میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کھوئیرٹہ کے رہنما شکور کائرہ نے کیا اور کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی توجہ چاہتا ہوں جیسا کہ سب کو معلوم ہے ہمارا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور ہم اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور نظریاتی لوگ ہیں بہرحال کچھ لوگ محمد مطلوب انقلابی کی وفات کے بعد اس پارٹی پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں اور پارٹی کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہیں اور پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں عہدوں کی لالچ میں ہیں شاید وہ ہماری طرز سیاست سے نا واقف ہیں میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں یہ پارٹی عام عوام کی ہے کسی کی جاگیر نہیں ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا ہمارا جینا مرنا محمد ولید انقلابی کے ساتھ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.