وادی بناہ (ذاہد عباس) ملک بھر کی طرح تحصیل کھوئی رٹہ میں بھی یوم حق خودداریت کے حوالے سے جماعت اسلامی کھوئی رٹہ اور اسلامی جمیعت کے زیراہتمام کھو ئی رٹہ پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں جماعت اسلامی کارکناں کے علاوہ ،اسلامی جمعیت طلبہ سمیت ،سیایسی ،سماجی،
مذہبی،صحافی اور دیگر مکاتب مفکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ کھوئی رٹہ انعام الحق، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ احسان الحق،نائب امیر کھوئی رٹہ فیاض بٹ، خوشحال طاہر،اشفاق احمد، صدر پریس کلب کھوئی رٹہ اظہر حسین ملک وہ دیگر شحصیات نے خطاب کیے۔
امیر جماعت اسلامی انعام الحق نے تقریب میں شرکا سے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی درندگی اور سفاکیت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ 71 برس سے ہندوستان کے وحشیانیہ رویئے کا سامنا کرنے کے باوجود کشمیریوں کی نسل درنسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت کیے گئے حق خودارادیت کے فیصلے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ‘عالمی برداری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ میں کشمیریوں کوحق خوداردیت دینے کے لیے قرارداد منظور کی گئی تھی، لیکن بھارت نے ان قرادادوں پر برسوں بعد بھی عمل نہیں کیا ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ جنوری کو یوم خودارادیت منانے کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی پامالی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر کے ان کے حق خودارادیت کی تحریک کو مزید تیز کر دیا ہے، مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کے لوگوں کو تو ان کا حق کوخودارادیت مل گیا ہے لیکن کشمیریوں کو ابھی تک اس حق سے محروم رکھا گیا ہے۔
مذید کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کا مطالبہ پورا کر کے اپنی غیر جانبداری کا ثبوت دینا ہوگا۔ عالمی برداری کو چاہیے بھارتی پیشہ ور فورسز کے ذریعہ بے گناہ کشمیری مرد، خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق ‘حق خوداردیت’ دلوانے کے وعدےپر عملدرآمد کرائے۔
05 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے ایک غیرجانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی۔ ہم اس دن کو اقوام متحدہ اور اس کے ممبر ممالک کو کشمیری عوام کے ساتھ ان کی ادھوری وابستگی کی یاد دلانے کے طور پر مناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکہتر برس کے ہندوستان کے وحشیانیہ رویئے کا سامنا کرنے کے باوجود کشمیریوں کی نسل درنسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت کیے گئے حق خودارادیت کے فیصلے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ جدید تاریخ کے ایک انتہائی ظالمانہ، غیر انسانی اور غیرقانونی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں اس پار کشمیری آزادنہ طور پر اپنےاس پار کشمیریوں بھائیوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ،آزاد خطہ تمام تر انسانی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے شرط یہ ہے کہ ان ذرائع اور وسائل کو درست انداز سے برئوے کار لایا جائے ، آزاد خطے کا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں کے حکمرانوں نے اس طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آزاد خطہ سب وسائل ہونے کے باوجود پسماندہ ہے بے روزگاری کا طوفان ہے ،پڑھے لکھے نوجوان دنیا بھر میں ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں ہے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں تا کہ جماعت اسلامی کے لوگ اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کے لیے فعال اور متحرک کردار ادا کرسکیں