تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماء کا انتقال۔

0 237

تحریک آزادی کشمیر کے ہراول دستے کے رہنماء سلاؤ میں رہائش پذیر سابق کونسلر اور مسلم کانفرنس کے برطانیہ کے چیف آرگنائزر حاجی راجہ محمد اسحاق خان آج صبح کو انتقال کر گئے ہیں مرحوم کا انتقال کرونا کی وجہ سے ہوا

مرحوم بڑی خوبیوں کے مالک انسان تھے وہ تحریک آزادی کشمیرکے ایک انتھک مجاہد کے طور پر جانے جاتے تھے ، مرحوم نے تحریک کے معاملات کو سر فہرست رکھا اور کبھی بھی اس پر کمپرو ماہز نہیں کیا وہ بیرون ملک تحریک کے عظیم رہنماء کے طور پر یاد رکھے جائنینگے ،ان کی اتنی بڑی خدمات تھی شاہد میں اپنے کالم میں انکی خدمات کا احاطہ نہ کرسکوں میرا ان سے تعلق عرصہ تیس سال سے زیادہ کا تھا میں نے انہیں کشمیر کے حوالے سے نہ کبھی مایوس اور نہ ہی کبھی دلبرداشتہ ہوتے دیکھا جب بھی دیکھا نئے جذبے سے سرشار اور پہلے سے زیادہ متحرک دیکھا ان کا خاصہ تھا کہ وہ ہر بار بڑے بینر بڑے جھنڈے اور کے ایک بڑے گروپ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوتے تھے ویسے تو وہ ہر بار دوستوں کے ساتھ ایسا قدم اٹھاتے کہ لوگوں کی توجہ ان کی طرف مبذول ہو جاتی وہ خود اور تحریکی ساتھی زنجیروں میں جھکھڑے ہوں یا تابوتوں کا احتجاج یا ہندوستان کے مظالم کی تصویری نمائش ہو لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے یخ بستہ رات میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنا ہو ان کو ہمیشہ ثابت قدم پایا، مرحوم کی ایک اور خوبی یہ بھی تھی کہ کسی وہ کسی پروگرام میں نہ کبھی ڈاہس پپر بیٹھے اور نہ کھبی اس کی خوائش کی ، مرحوم کے والدین نوے کی دہائی میں ہیں وہ اپنے والدین کی دعاؤ کے نتیجے کی وجہ سے تحریک آزادی میں صف اوّل کے رہنما بنے مرحوم کی موت والدین کیلئے ایک سانحہ سے کم نہیں کی اللہ تعالی ان کو اپنے لائق اور عظیم بیٹے کی موت کا غم سہنے کی ہمت عطا فرمائے، ان ہی کی دعائیں انکے ساتھ تھی جسکی وجہ سے وہ سرخرو ہوتے رہیے ، مرحوم نے بیوہ کے علاوہ بیٹے اور بیٹیاں اور ایک بڑا خاندان اوراحباب سوگوار چھوڑے ہیں ، وہ کوٹلی کی ذرخیز مٹی موضع نڑالہ چھو چھ تحصیل سہنسہ کوٹلی کے عظیم سپوت تھے ،انہوں نے مادر وطن کی آزادی کیلئے گرانقدر خد مات سر انجام دیں ،وہ آزادی کا سورج طلوع ہوتے نہ دیکھ سکے ،انکے انتقال پر برطانیہ بھر سے مذئبی سماجی اور سیاسی رہنماؤں نے انکے انتقال پر دلی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات میں بلندی کی دعا کی اس موقع پر معروف عالم دین قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ ان کی موت کسی سانحہ سے کم نہیں ان کی موت سے تحریک کو بڑا نقصان پہنچا، راجہ محمد یاسین ایم پی نے کہا مرحوم انسانی حقوق کے خلاف کاروائیوں پر ایک موثر آواز تھے ، لارڈ قربان حسین نے کہا انکی تحریک سے لگن اور ہمدردی بے مثال تھی،سابق وزیر آزاد کشمیر محمود ریاض نے کہا کہ راجہ اسحاق خان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوسکے گا، سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے کہا مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے صف اوّل کے رہنماء تھے، تحریکی رہنماء راجہ نجابت حسین نے مرحوم کے انتقال پر کہا کشمیری ایک مخلص اور محنتی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں ،مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ محمد ایوب نے کہا مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے مخلص رہنماء تھے ، مسلم کانفرنس کے سابق صدر برطانیہ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا مرحوم کی تحریک کیلئے بیش بہا قربانیاں ہیں، سابق مئیرلوٹن راجہ سلیم نے کہا مرحوم بڑی خوبیوں کے مالک انسان تھے ، سابق مئیر لوٹن ایوب چوہدری نے کہا مرحوم کی تحریک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، سابق مئیر پیٹر برا راجہ اختر نے راجہ اسحاق کی موت پر گہرے رنج و غم کا آظہار کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا، سلاؤ راجہ زراعت خان نے کہا راجہ اسحاق خان کشمیری قوم کے ہیرو تھے تحریک آزاد کشمیر پر انکی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا، سردار ارشد خان نے کہا راجہ اسحاق تحریک کے وہ سپاہی تھے جنہوں نے برطانیہ میں سفارتی محاذ پر جنگ لڑی ،سابق جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس راجہ ذاکر کیانی ایڈووکیٹ نے کیا وہ ایک عظیم ساتھی اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار رہنماء سے محروم ہو گئے ہیں ، جنرل سیکرٹری شبیر ملک نے کہا وہ صف اوّل کے رہنماء تھی انکی موت کسی سانحہ سے کم نہیں ، پروفیسر ممتاز بٹ نے کہا مرحوم اعلی اوصاف کے مالک سیاسی رہنماء تھے، مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری اسلم آزاد نے کہا راجہ اسحاق تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو تھے انکی موت ایک سانحہ ہے، سابق ڈپٹی مئیر فاضل ضیا نے راجہ اسحق خان کی کشمیر کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،چوہدری زیارت حسین نے کہا راجہ اسحاق خان کی موت سے خلا پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوسکے گا مرحوم قابل تقلید لیڈر تھے ، چوہدری محمد یونس نے راجہ اسحاق تحریک کے ایک مجاہد کی حثیت سے یاد رکھے جاہنگے، راجہ یعقوب خان نے ان کی بے وقت موت کو کشمیریوں کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے ،تحریک انصاف کے رہنماء آزاد جرال نے کہا کہ راجہ اسحاق کی موت کشمیر کیلئے بڑا نقصان ہے انہوں نے ہمیشہ کشمیری پرچم کو بلند رکھا، سینئر نائب صدر تحریک کشمیر چوہدری محمد شریف نے کہا راجہ اسحاق خان کشمیریوں کی آواز تھے مرحوم کا شمار چند بڑے رہنماؤں میں ہوتا تھا،مسلم کانفرنسی رہنما سردار سہراب خان نے مرحوم کے بے وقت موت پر افسوس کا آظہار کیا ہے ، پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ نے کہا مرحوم کی موت پر تحریک آزادی کشمیر کا بڑا نقصان ہے ، پروفیسر امتیاز نے مرحوم کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات میں بلندی کی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.